پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے فلم اینڈ تھیٹر میں ڈگری حاصل کرنے والے طلباء نے اپنا کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے۔اوریہ طلباعوامی مسائل سمیت دیگرموضوعات پر مبنی خود مختار فلموں کی تخلیق میں حصہ لے رہے ہیں ۔
پاکستانی طلبا اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئےڈاکیومینٹریز،شارٹ فلمز اور میوزک وڈیوز بنا کر اس انڈسٹر ی کو نئی جدت فراہم کر رہے ہیں ۔ یہ فلمیں آئیہ فلم میکنگ کانسپٹس اورٹیکنیکل انوویشن میں بھی بڑھ چڑھ کر دیکھی جاتی ہیں۔
طلبا کو اس انڈسٹر ی میں مزید نکھارنے کیلئے یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب( یوسی پی ) کے زیراہتمام تیسرے سالانہ فلم فیسٹیول کا انعقاد ہوا۔ فیسٹیول کے دوسرے روز ملک بھر کی یونیورسٹیز اور تعلیمی اداروں سے طلباوطالبات کی منتخب58 ویڈیوز،ڈاکیومینٹریز،شارٹ فلمز اور میوزک ویڈیوزکی نمائش کی گئی۔
لالی ووڈ کےمعروف ڈائریکٹراوراجوکا تھیٹر کے ایگزیکٹوڈائریکٹر شاہد ندیم،پلے رائٹرفصیح باری خان اور ویڈیو ڈائریکٹر حمزہ یوسف نے طلباوطالبات کی فلمز اوروڈیوزکا تفصیلی جائزہ لیا۔ اور انکی محنت کو خوب سراہا۔
فیسٹیول میں میوزک ویڈیوز کیٹیگری میں اریبا زیدی کی ویڈیو’’ سوچ ‘‘،عبدالرحمان کی ڈاکیومینٹری ’’کھرا ‘‘اور علی عابد کی شارٹ فلم’’ حرام زادے‘‘ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اورپوزیشن ہولڈرزمیں کیش انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
شاہد ندیم اور فصیح باری خان نے فلم ٹاکس سیشن میں اپنے تجربات اور مشاہدات کا حاضرین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔انکا کہنا تھا کہ مسلسل تیسرے سال فلم فیسٹیول کا کامیاب انعقاد یوسی پی فلم فیسٹیول کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور پہچان کا مظہر ہے۔