نو مئی کے پُرتشدد احتجاج، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کے مقدمات میں پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ وحید کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ سول لائنز پولیس نے پی ٹی آئی تحصیل کہوٹی کے صدر راجہ وحید کو ضلع کچہری کے قریب سے گرفتار کرلیا۔
گرفتار پی ٹی آئی رہنماء پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو پرتشدد احتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات درج ہیں۔
پولیس نے چند دن قبل ہی ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کئے تھے۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نیب کی جانب سے 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔