نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پانچ روزہ سرکاری دورہ پر چین پہنچ گئے۔
بیجنگ ائیرپورٹ پر چین کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارتخانوں کے افسروں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا خیرمقدم کیا۔
خیال رہے کہ نگران وزیراعلیٰ کو گزشتہ رات لاہور ائیر پورٹ سے قائمقام چینی قونصل جنرل چاؤ کی نے الوداع کیا تھا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چین کے اشتراک سے زراعت اور دیگر شعبوں میں پنجاب میں پائیدار تبدیلیاں لائیں گے، پنجاب کی زراعت کو چین کے تجربات سے استفادہ کر کے جدت کی راہ پر استوار کریں گے۔
قائمقام چینی قونصل جنرل چاؤ کی نے محسن نقوی کے دورہ چین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
چاؤ کی کہنا تھا کہ محسن نقوی کا دورہ چین پنجاب کے عوام کیلئے سود مند ثابت ہو گا۔