ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 18 دسمبر کو مزید ایک ہزار 748 سے زائد افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، افغانستان جانے والے تہتر خاندانوں کو 65 گاڑیوں پر روانہ کیا گیا۔ وطن واپس جانے والوں میں میں 466 مرد، 315 خواتین اور 967 بچے شامل تھے۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 18 دسمبر مجموعی طور پر 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔
🚨 Update on Afghan repatriation: On Dec 19 alone, 1748 #Afghans left, including 466 men, 315 women & 967 children. Total returns now at 440,124. 73 families sent back in 65 vehicles. #SamaaTV #AfghanRepatriation #Pakistan #Afghanistan pic.twitter.com/fN8vlCB0zq
— SAMAA TV (@SAMAATV) December 20, 2023
واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وجہ سے کراچی میں اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔