اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق نئی قرارداد پر ووٹنگ موخر کردی گئی۔نئی قرار داد پر ووٹنگ اب بدھ کو ہو گی۔
قرارداد پر ووٹنگ کو اسے ایک اور امریکی ویٹو سےبچنے کے لیےموخر کیا گیا ہے کیونکہ قرارداد کے متن پر بات چیت جاری ہے۔قرارداد کے بعض الفاظ پر اسرائیل کے قریبی حلیف امریکہ کو مبینہ طور پر اعتراض ہے۔
خیال رہے کہ امریکہ کو سلامتی کونسل میں ویٹو کا حق حاصل ہے۔
قرارداد کا مسودہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کیا گیا تھا،سفارتی ذرائع کے مطابق اب قرار داد پر ووٹنگ بدھ کو ہوگی۔
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے جنگ بندی کی قرار داد بھاری اکثریت سے منظور ہونے کے بعد سلامتی کونسل پر اقدام کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔