پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے کہ اگر عثمان ڈار خود کسی وجہ سے الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تو اسکا بوجھ پلیز مجھ پہ نہ ڈالیں۔
سینئر ن لیگی رہنما خواجہ آصف پر سابق وفاقی وزیر عثمان ڈار کی والدہ نے الزام عائد کیا خواجہ آصف نے ن کے گھر پر حملہ کروایا رات کے گھر کا دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے ان کی قمیض پھاڑی اور بدتمیزی کی۔ جس پر خواجہ آصف نے ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نومئی کو عثمان ڈار صاحب جو کردار ادا کیا اور اسکے بعد روپوش ہو گئے تھے، اسکا ملبہ بھی مجھ پہ ڈال دیں۔
خواجہ آصف نے ایکس پوسٹ میں مزید لکھا کہ ٹی وی پر انہوں نے پچھتاوےکا اظہار کیا، معافی مانگی اور اپنے لیڈرپہ جو الزامات لگائے اسکا ملبہ بھی میرے پہ ڈال دیں ،اگر خود کسی وجہ سے الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تو اسکا بوجھ پلیز مجھ پہ نہ ڈالیں۔
خواجہ آصف نے مزید لکھا کہ ان سے درخواست ہے کہ عزت دار لوگ اپنے سیاسی ڈراموں میں والدہ جیسی عظیم ہستی کو استعمال نہ کرتے بلکہ مقابلہ کرتے ہیں انکے احترام اور تقدس کی حفاظت کریں سستی سیاست کے لئے استعمال نہ کریں مائیں سانجھی ھوتی ھیں میرے لئیے آج بھی وہ ماں بہن کی جگہ ھیں یہ لازوال رشتے ہوتے ہیں قدر کریں۔