عثمان ڈار کی والدہ نے الزام لگایا کہ خواجہ آصف نے ان کے گھر پر حملہ کروایا رات کے گھر کا دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے ان کی قمیض پھاڑی اور بدتمیزی کی۔
سابق وفاقی وزیر و سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف پر الزام عائد کیا ہے کہ خواجہ آصف نے میرے گھر پر حملہ کروایا،میںگھر پر سورہی تھی، دروازہ توڑ کر میرے گھر میں داخل ہوئے،میرے گھر میں داخل ہوکر انہوں نے میری قمیض پھاڑی۔
والدہ عثمان ڈار نے مزید کہا کہ مجھے زدوکوب کرکے، تشدد کرکے من مانی نہیں کرواسکتےاس سے پہلے بھی مجھ پر تشدد کیا، سر سے چادر اتاری تھی۔