ملک بھر کی طرح شہراقتدار میں بھی عام انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی فارم کے اجرا کا آغاز کر دیا گیاہے پہلے دن اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی3 نشتوں کیلئے82 نامزدگی فارم جاری کئے گئے ۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر دفتر کے مطابق حلقہ این اے چھیالیس ، این اے سینتالیس اور این اے اڑتالیس کے ریٹرننگ آفیسرز نے امیدواروں کو نامزدگی فارم جاری کئے ۔ آر او دفاتر کے باہر پبلک نوٹس بھی آویزاں کئے گئے تھے۔
دن ساڑھےچار بجےتک مختلف امیدواروں نے این اے 46 کیلئے13 فارمز ، این اے47 میں34 جبکہ این اے48 کیلئے35کاغذات نامزدگی حاصل کئے ۔