کئی ہفتوں تک مسلسل بہترین کارکردگی کے بعد آج سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ہوئی اور کریش کر گئی جس کے باعث کاروبار ی افراد کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی دیکھنے میں آئی ، 100 انڈیکس 2 ہزار 371 پوائنٹس گرنے کے بعد 62 ہزار 833پوائنٹس پر بند ہوا۔ آج صبح جب کاروبار کا آغاز ہوا تو مارکیٹ 65 ہزار 132 پوائنٹس پر تھی ۔معاشی ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کو الیکشن کے بعد کمزورحکومت بننےکےخدشات نے متاثر کیا۔دوروزکےدوران شیئرمارکیٹ ساڑھے تین ہزار پوائنٹس گرگئی۔