الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے مشیر احمد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔
منگل کے روز الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو حکم دیا گیا ہے کہ احد چیمہ کو فوری طور پر عہدے سے الگ کیا جائے، وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ گزشتہ کابینہ کا حصہ رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ احد چیمہ انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔
ای سی پی نے ہدایت جاری کی کہ کابینہ ڈویژن احد چیمہ کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ فواد حسن فواد سے متعلق معاملے کی سماعت 21 دسمبر کو ہوگی۔