پاکستان کو ابتدائی پانچ ماہ میں 4 ارب28کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول ہوئے، جبکہ17 ارب 61کروڑ ڈالر کےسالانہ ہدف کی نسبت پانچ ماہ میں چوبیس فیصد فنڈز ہی مل سکے۔
تفصیلات کے مطابق اقتصادی امورڈویژن نے رواں سال جولائی سے نومبر تک حاصل ہونے والے بیرونی قرضوں اور گرانٹ کی تفصیلات جاری کردیں۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی کے ابتدائی پانچ ماہ کےدوران حکومت کو چار ارب اٹھائیس کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول ہوئی۔ جبکہ سترہ ارب اکسٹھ کروڑ ڈالر کےسالانہ ہدف کی نسبت پانچ ماہ میں چوبیس فیصد فنڈز مل سکے۔
دستاویز کے مطابق سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس جمع کرائے،ادھارتیل کی مدمیں بھی سعودی عرب نے50کروڑڈالرکی سہولت دی۔
رپورٹ کے مطابق نیاپاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں بیرون ملک سے40کروڑ74لاکھ ڈالرحاصل ہوئے،چین،فرانس، جاپان،امریکاسمیت دیگرممالک نے8کروڑ30لاکھ ڈالرزفراہم کیے۔
دستاویز کے مطابق عالمی بینک،اےڈی بی سمیت عالمی مالیاتی اداروں سے78کروڑ66لاکھ ڈالرملے، جبکہ عالمی مالیاتی اداروں سےرواں مالی سال 5ارب33کروڑڈالرزملنےکاتخمینہ ہے ۔