پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی سکواڈ فائنل کر لیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی سکواڈ کو فائنل کر لیا گیا ہے اور سپنر شاداب خان انجری کے باعث سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے تاہم، انہیں اسکواڈ کے ساتھ نیوزی لینڈ بھجوائے جانے کا امکان ہے۔
شاداب خان 3 دسمبر کو ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران پاؤں مڑ جانے کے باعث انجری کا شکار ہوگئے تھے اور ڈاکٹروں کے مطابق انہیں انجری سے صحتیاب ہونے کے لئے ابھی وقت درکار ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے فائنل کئے جانے والے سکواڈ میں بابر اعظم اور محمد رضوان بھی شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا کیمپ 28 دسمبر سے 3 جنوری تک لگائے جانے کا امکان ہے اور فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کی وجہ سے کیمپ کو محدود رکھا گیا ہے۔
قومی سلیکشن کمیٹی کو مڈل آرڈر میں تحفظات کا سامنا ہے اور کمیٹی ذرائع کے مطابق مڈل آرڈر میں اچھے کھلاڑی نہیں ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز 12 جنوری سے شروع ہو گی جبکہ سکواڈ میں شامل آسٹریلیا میں موجود کھلاڑی ٹیسٹ سیریز کے بعد ڈائریکٹ نیوزی لینڈ جائیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان ایک یا دو دن میں متوقع ہے۔