نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔
چین کے قائم مقام قونصل جنرل چار کی نے وزیر اعلی محسن نقوی کو لاہور ائیر پورٹ سے رخصت کیا۔قائم مقام چینی قونصل جنرل نے دورہ چین کے حوالے سے وزیر اعلی محسن نقوی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
قائمقام چینی قونصل جنرل نے کہا امید ہے کہ آپ کا دورہ چین باہمی تعاون کے فروغ کیلئے اہم ہو گا۔صوبائی وزراء ایس ایم تنویر۔ عامر میر۔ سید اظفر علی ناصر۔ ابراہیم حسن مراد چیف سیکرٹری۔سیکرٹری خزانہ بھی ہمراہ ہیں ۔
وزیر اعلی محسن نقوی چین میں بزنس کمیونٹی۔ سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلی حکام اور صنعتکاروں سے ملاقات کریں گے
وزیر اعلی محسن نقوی زراعت ،آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لئے چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چین کا دورہ پنجاب کے عوام کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا موقع دے گا۔چین نے ہمیشہ مخلص دوست کی طرح ساتھ نبھایا ہے ۔پوری کوشش ہے کہ اس دورہ کے فوری نتیجہ خیز اور پائیدار نتائج سامنے آئیں