پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
اتوار کے روز، سابق صدر آصف زرداری سے گورنر ہاؤس پشاور میں صوبائی صدر محمد علی باچا ، ضیا اللہ آفریدی ، فرزند وزیر اور میئر پشاور زبیر علی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی جس کے دوران سابق صدر نے رہنماؤں کو پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈ جسمنٹ اور اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر آصف علی زرداری نے پارٹی میں ہر سطح پر اختلافات فوری ختم کرنے پر بھی زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسمنٹ کا فیصلہ صوبائی قیادت کرے۔
پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔