پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔
پپپلز پارٹی کی جانب سے پنجاب کے پارٹی عہدیداروں کو الیکشن میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جن حلقوں میں امیدوار سامنے نہیں آئیں گے وہاں پارٹی عہدیدار الیکشن لڑیں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔
پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ جن حلقوں میں امیدوار سامنے نہ آئیں وہاں عہدیدارالیکشن لڑیں اور ایک ہفتے میں تمام حلقوں سے امیدوار فائنل کیے جائیں گے۔
دوسری جانب بلاول بھٹو کل لاہورآمد پر صوبائی تنظیموں سے مزید مشاورت کریں گے اور اس موقع پر ن لیگی ٹکٹ سے محروم امیدواروں سے رابطوں کی رپورٹ بھی پیش ہوگی۔