پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی سے اہم ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں صدرپی پی کےپی محمدعلی شاہ اورمیئرپشاورزبیرعلی بھی شریک تھے۔
آصف زرداری اور گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی نے گورنرہاؤس میں ہونیوالی ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔
اس کے علاوہ صدر پی پی پی آصف زرداری 18 دسمبر کو بلوچستان کے ضلع تربت پہنچیں گے، اور ورکررز کنونشن سےخطاب کریں گے۔