لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نےنومئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد اورمیاں محمود الرشید سمیت دیگرکے جوڈیشل ریمانڈ میں دس جنوری تک توسیع کردی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے چالان جمع کرا دیئے ہیں۔جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہوچکا ہے عدالت ریمانڈ میں توسیع کرے۔ عدالت نےجوڈیشل ریمانڈ میں دس جنوری تک توسیع کردی ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمات درج ہیں۔