آسٹریلیاکے شہرپرتھ میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم نے دوسری اننگ میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنا کر پاکستان کیخلاف 300 رنز کی برتری حاصل کرلی۔آج تیسرے دن کے اختتام پر آسٹریلوی بیٹر اسٹیون اسمتھ 43 اور عثمان خواجہ 34 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
پرتھ ٹیسٹ کا تیسرا روز
قومی ٹیم نے ٹیست م میچ کےتیسرے روز اپنی نامکمل پہلی اننگ کا آغاز 2 وکٹ پر 132 رنز سے کیا۔کھیل کے آغاز پر قومی کھلاڑی خرم شہزاد 7 رنز پر پیٹ کمنز کی گیند پر آئوٹ ہوگئے، جبکہ بابر اعظم کو 21 رنز پر مچیل مارش نے پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستانی کھلاڑی امام الحق کو نیتھن لائن نے62 رنز پر بولڈ کیا، سرفراز احمد کو 3 رنز پر مچیل اسٹارک نے جبکہ سعود شکیل 28 رنز پر جوش ہیزل ووڈ اور فہیم اشرف9 رنز پر پیٹ کمنز کا شکار بنے ۔
اسی طرح عامر جمال کو 10 رنز پر نیتھن لائن نے آئوٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی چار رنز پر ٹریوس ہیڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی پہلی اننگ(تیسرا روز)
پاکستان ٹیم نے اپنی نامکمل پہلی اننگ کا آغاز 2 وکٹ پر 132 رنز سے کیا تاہم ایک رن کے اضافے کے بعد پاکستان کی تیسری وکٹ گر گئی۔خرم شہزاد کو 7 رنز پر پیٹ کمنز نے بولڈ کیا۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ 70.5 اوورز میں 181 رنز پر گری جب بابر اعظم 21 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔قومی ٹیم کی پانچویں وکٹ 192 رنز پر گری، امام الحق 62 رنز پر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی چھٹی وکٹ 195 رنز پر گری، سرفراز احمد کو 3 رنز پر مچل اسٹارک نے بولڈ کیا۔
فہیم اشرف 9رنز بناکرپیٹ کمنز کا شکار بن گئے۔
9️⃣th Test fifty for opening batter @ImamUlHaq12 🏏
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 16, 2023
A gritty knock as Pakistan make progress in the first hour of Day Three.#AUSvPAK pic.twitter.com/GpISNYYRf1
پاکستان کی پہلی اننگ ( دوسرا روز )
واکا کرکٹ اسٹیڈیم ، پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم کی جانب سے اننگ کا آغاز امام الحق اور عبد اللہ شفیق نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 74 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔
تاہم، 74 کے مجموعے پر عبد اللہ شفیق سلپ پر کیچ آؤٹ ہوگئے ، انہوں نے 42 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی دوسری وکٹ کپتان شان مسعود کی صورت میں گری جب وہ 30 رنز کی اننگ کھیل کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
دوسرے روز کے اختتام پر امام الحق 38 اور نائٹ واچ مین خرم شہزاد 7 سکور کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
آسٹریلیا کی پہلی اننگ ( پہلا اور دوسرا روز )
اس سے قبل میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 487 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، کھیل کے پہلے روز کینگروز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنائے تھے، مچل مارش اور الیکس کیری نے دوسرے روز کا آغاز کیا تاہم، آسٹریلیا کو چھٹا نقصان 411 رنز پر اٹھانا پڑا جب عامر جمال کی گیند پر الیکس کیری بولڈ ہوگئے۔
آسٹریلوی ٹیم کی ساتویں وکٹ 449 رنز پرگری جب مچل سٹارک 12 رنز کی اننگ کھیل کر پویلین لوٹ گئے ، انہیں بھی عامر جمال نے آؤٹ کیا جبکہ میزبان ٹیم کے آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مچل مارش تھے جنہوں نے 90 رنز کی اننگ کھیلی۔
6️⃣ wickets for Aamir Jamal! Sixth-best bowling figures by a 🇵🇰 player on Test debut 👏
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 15, 2023
Australia are all out for 487 in their first innings 🏏#AUSvPAK pic.twitter.com/KQSTrfivpt
481 کے مجموعے پر کپتان پیٹ کمنز بھی 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، آسٹریلیا کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نیتھن لیون تھے جو 5 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی طرف سے عامر جمال نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 111 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں جبکہ خرم شہزاد نے دو، فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 164 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے جبکہ مچل مارش نے 90 رنز کی اننگ کھیلی، عثمان خواجہ 41 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر قومی ٹیم نے پہلی اننگ میں کینگروز کے 487 رنز کے جواب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے،جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو 355 رنز کی برتری حاصل ہے۔