سانحہ آرمی پبلک سکول کی 9 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے، سال 2014 کو آج ہی کے دن سفاک دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق 16 سال 2014ء کے دن تعلیم اور امن دشمن آرمی پبلک سکول کے عقبی راستے سے صبح 10 بجے کے قریب داخل ہوئے ، دہشت گردوں نے آڈیٹویم میں داخل ہوتے ہی ہر طرف گولیوں کی بوچھاڑ کر دی اور سفاک قاتلوں نے اے پی ایس کی دیواروں کو معصوموں کے خون سے رنگ دیا۔
سانحہ اے پی ایس کو 9 سال مکمل ہوگئے مگر شہداء کے لواحقین کے حوصلے آج بھی پہاڑ جیسے بلند ہیں، دہشتگردوں نے جس سفاکی کے ساتھ بچوں کو شہید کیا قوم اسکو بھولی نہیں ہے۔
سانحے میں شہید ہونے والے محمد علی کی والدہ کا کہنا ہے کہ محمد علی شہید نہایت ہی زندہ دل اور یارو کا یار تھا ۔ سکول میں بھی گولڈن بوائے کے نام سے جانا جاتا تھا، میرا بیٹا ایس ایس جی میں کمانڈو بننا چاہتا تھا، شاید اس نے لڑائی لڑی ہے پھر زندگی نے وفا نہیں کی۔
Saluting the resilience of those carrying the weight of loss.
— SAMAA TV (@SAMAATV) December 16, 2023
Despite the haunting memory of terrorists' brutality, families of #APSMartyrs show unwavering strength.#SamaaTV #NeverForget #PakistanArmy #PAKARMY pic.twitter.com/q2bjlQNg4U
محمد علی کی والدہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ بچپن سے ماما بوائے تھا ۔ علی میرے بہت قریب تھا ۔ آج بھی مجھ کوئی پوچھتا ہے تو میرا ایک بیٹا اور تین بیٹاں ہیں کیونکہ شہید تو زندہ ہوتا ہے، علی مجھے کہتا تھا کہ ماما میں آپکو وہ خوشی دونگا کہ آپ یاد رکھی گی ۔ مجھے نہیں پتا تھا کہ وہ شہادت کی بات کر رہا تھا۔
دوسری جانب والد شایان ناصر شہید نے کہا کہ شایان ناصر شہید سائینسدان بننا چاہتا تھا۔ فزکس میں ہمیشہ اول آتا تھا، شایان ناصر کرکٹ کھیلنے کا شوق رکھتا تھا ۔ سب سے چھوٹا تھا تو سب گھر والوں کی آنکھوں کا تارہ تھا۔
والد شایان ناصر شہید نے کہا کہ میرا یہی پیغام ہے کہ پاک فوج کے خلاف جو پروپیگنڈا ہے وہ نہ کرے کیونکہ مشہور قول ہے “کہ ملک میں اپنی نہیں تو کسی اور کی فوج ہو گی۔ پاک فوج پر فخر ہے۔
ننگیال اور شموئیل طارق شہید کے بہن نے کہا کہ ننگیال اور شموئیل شہید کے جانے بعد دنیا ادھوری رہ گی ہے، اے پی ایس میں داخلے کا مقصد تھا کہ پاک فوج کو جوائن کرے ۔ خود بھی وہ پاک فوج میں شمولیت کے خواہش ظاہر کرتے تھے، الحمد اللہ ہم فخر کرتے ہے کہ ہمارے بھائی شہید ہیں۔ پاکستانی قوم نے کبھی بھی اپنے شہیدوں کو نہیں بھولا ہے۔