چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریک انصاف کی خاتون وکیل کی روسٹرم پربیٹھنےپرسرزنش کردی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میںچیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےالیکشن کمیشن کی درخواست پر ہنگامی بنیادوں پر سماعت کی۔ جبکہ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔
دوران سماعت تحریک انصاف کی خاتون وکیل مشال یوسفزئی کی روسٹرم پرا ٓکر بیٹھ گئیں ، جس پرچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے روسٹرم پربیٹھنےپران کی سرزنش کردی ۔
چیف جسٹس نےتحریک انصاف کی خاتون وکیل مشال یوسفزئی سےکہا کہ آپ پیچھےبیٹھ جائیں،ہم حکم نامہ لکھوا رہے ہیں آپ کیوں کھڑی ہوگئیں؟
واضح رہے کہ آج ہی سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا آر اوز اور ڈی آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو آج ہی انتخابات کا شیڈ ول جاری کرنے کا حکم دیدیا۔