بلوچستان کے نگران صوبائی وزیر کھیل وثفاقت نوابزادہ جمال رئیسانی اور نگران مشیر برائے معدنیات و معدنی ترقی سردار زادہ عمیر محمد حسنی اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ۔
رپورٹس کے مطابق نوابزادہ جمال رئیسانی نے بارہ دسمبر کو اپنا استعفیٰ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میرعلی مردان ڈومکی کو ارسال کیا تھا آج وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوابزادہ جمال رئیسانی کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
سماء سے بات کرتے ہوئے نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ اس لیے دیا کیونکہ وہ آئندہ انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں، کوئٹہ کے حلقہ این اے 264 سریاب اور پی بی 37 مستونگ میں عام انتخابات 2024 میں حصہ لیں گے ۔
نگران مشیر برائے معدنیات و معدنی ترقی سردار زادہ عمیر محمد حسنی بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔ انہوں نے اپنے استعفے کی تصدیق بھی کی ہے۔