لاہور ہائی کورٹ نے عام انتخابات کیلئے بیورورکریسی کی خدمات کیخلاف درخواست پرلارجر بنچ تشکیل دے دیا۔
جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے عام انتخابات کیلئے بیورورکریسی کی خدمات کیخلاف پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لارجر بنچ 18 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا جبکہ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شہرام سرورچوہدری، جسٹس سردارسرفراز ڈوگر ، جسٹس سلطان تنویر اور جسٹس جواد حسن شامل ہوں گے۔
اس سے قبل سنگل بنچ نے بیورو رکریسی کی خدمات کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا اور درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔