پاکستان تحریک انصاف کےمنحرف رہنما اور قومی اسمبلی میںسابق قائد خزب اختلاف راجا ریاض نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔
سابق قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے لندن میں مقیم مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ،ملاقات میں شہبازشریف اوراسحاق ڈار بھی موجودتھے۔
اس موقع پر راجا ریاض نے پارٹی قائد نوازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔
راجا ریاض نے کہا کہ عام انتخابات فروری میں ہوں گے اور ان میں مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی، نوازشریف کےاستقبال کیلئےپوراپاکستان متحرک ہے،نوازشریف اورشہبازشریف کےاعتمادپران کامشکورہوں۔
سابق وزیر اعظم شہبازشریف نے راجہ ریاض کو مسلم لیگ ن میں خوش آمدیدکیا،اور کہا کہ راجہ ریاض کی ن لیگ میں شمولیت سےپارٹی کو تقویت ملےگی۔