آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو فلسطین کی حمایت پر درج نعروں والے جوتے پہن کر کھیلنے سے انٹرنینشل کرکٹ کونسل نے منع کیا تھا جس پر انہوں نے آج وہ مخصوص جوتے تو نہیں پہنے لیکن بازو پر سیاہ پٹی باند ھ کر کھیلے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں آسٹریلوی اوپننگ بیٹر عثمان خواجہ نے فلسطینی عوام سے منفرد انداز میں اظہار یکجہتی کی حمایت والے جوتے پہنے تھے ، جس پر نعرہ درج تھا کہ ’’ آزادی سب کا حق ہے اور تمام زندگیاں برابر ہیں‘۔
عثمان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی نے مجھے کہا کہ آپ و ہ جوتے نہیں پہن سکتے ، آپ کے جوتوں پر سیاسی تحریر درج ہے ، مگر میں لڑ کر بھی جوتے پہننے کی اجازت لے لوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں ںے اپنے جوتے پر جو لکھا ہے وہ غیر سیاسی ہے ، مجھے نہیں لگتا کہ یہ سیاسی ہے بلکہ یہ انسانی اپیل ہے ، آئی سی سی قوانین کی عزت کروں لیکن میں لڑوں گا ۔