سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی تشہیر اور رابطوں کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے،سرکاری ریگولر اسکیم کے تحت 53 ہزار درخواستیں موصول ہوگئیں۔
ذرائع کےمطابق سرکاری ریگولراسکیم کےتحت تریپن ہزارجبکہ اسپانسر شپ اسکیم کے تحت اب تک ڈھائی ہزار حج درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ وزارت مذہبی امور اسپانسرشپ اسکیم کیلئے ساڑھے بائیس ہزار درخواستوں کی منتظر ہے۔
اسپانسرشپ اسکیم کے لئےبیرون ملک سےڈالرزمیں درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کے لئےدرخواستیں جمع کرانے میں حائل رکاوٹیں دور کی جا رہی ہیں۔
پہلی مرتبہ سرکاری حج اسکیم کے لئےموبائل فون کی رنگ ٹونز کا استعمال ہو رہا ہے جبکہ ٹی وی پر بھی حج اسکیم کی تشہیر جاری ہے۔
سرکاری ریگولر اسکیم کے تحت 53 ہزار درخواستیں موصول ہوگئیں