پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ نے انسدادِ دہشتگردی عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ ملزم 9 مئی واقعات میں مطلوب اور کئی ماہ سے روپوش تھا۔
انسدادِ دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد پولیس نے عمر تنویر بٹ کو گرفتار کر لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ 9 مئی سیاہ دن تھا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی اس کی مذمت کی تھی۔
عمر تنویر بٹ نے کہا کہ اداروں اور افواج پاکستان پر اعتماد ہے اور انصاف کی توقع ہے۔ اپنی بے گناہی ثابت کروں گا، ہم پاکستانی ہیں اور اپنے اداروں پر فخر ہے۔ بعد میں عمر تنویر بٹ کو وکلاء کی موجودگی میں تھانہ سول لائنز راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔