پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔
جمعرات کے روز پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کیخلاف درخواستیں سماعت کے لئے مقرر ہوگئی ہیں جبکہ لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ درخواستوں پر کل سماعت کرے گا۔
لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرانے کے حکم کیخلاف بھی درخواست پر سماعت ہوگی۔
جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کل درخواستوں پر سماعت کرے گا جبکہ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود ،جسٹس شاہد کریم ، جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔