الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز ( ڈی آر اوز ) اور ریٹرننگ آفیسرز ( آر اوز ) کی تربیت روک دی۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات کے لیے بیوروکریسی سے آر اوز اور ڈی آر اوز لینے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے اور جسٹس علی باقر نجفی نے قرار دیا ہے کہ اگر بڑی سیاسی جماعتیں الیکشن نتائج تسلیم نہ کریں تو غریب قوم کے اربوں روپے ضائع ہونگے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے عام انتخابات کےلیے بیورورکریسی کی خدمات لینے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے عمیر نیازی کی درخواست پر پانچ صفحات پر مشتمل عبوری تحریری حکم جاری کیا ۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز کی تربیت روک دی ہے اور 11 دسمبر کا جاری کردہ نوٹیفیکیشن بھی معطل کر دیا۔
خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کی تربیت اس وقت جاری تھی۔