اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نےکاشتکاروں کو یوریا کھاد مقررہ نرخوں پر فراہمی کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اخترکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا ہے۔جس میں ملک میں مہنگائی کی صورتحال پربریفنگ میں بتایا گیا کہ توانائی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی بڑھی ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نےای سی سی نے کےالیکٹرک کےساتھ واجبات سےمتعلق سمری مؤخرکردی ۔اورپاور ڈویژن کوکےالیکٹرک سےمتعلق سمری آئندہ اجلاس میں دوبارہ پیش کرنےکی ہدایت کی گئی۔
نگران وزیر خزانہ نے کاشتکاروں کو یوریا کھاد مقررہ نرخوں پر فراہمی کی ہدایت کردی۔کھاد سرکاری نرخ سے زائد پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے،کاشتکاروں کو یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔