ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی خان میں گزشتہ روز دہشتگردوں حملوں میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں تدفین کر دی گئی ۔جوان12دسمبرکوڈی آئی خان کےعلاقےدرابن میں دہشتگردحملےمیں شہیدہوئےتھے،شہداکی نمازجنازہ میں پاک فوج کےافسران،جوانوں،عزیزاوقارب کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔
پاک فوج کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیا کہ شہداکی قربانیاں دہشتگردی کیخلاف عزم اورحوصلےکوتقویت دیتی ہیں، دہشتگردوں کیخلاف جنگ آخری دہشتگردکےخاتمےتک جاری رہےگی۔