کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی ڈرافٹنگ کے دوران محمد عامر کو پلاٹینم کیٹیگری میں خرید کر اپنی ٹیم میں شامل کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پلاٹینم کیٹیگری میں محمد عامر کے علاوہ شرفین کو حاصل کیا گیاہے جس کے بعد ان کی پلاٹینم کیٹیگری میں تین کھلاڑی مکمل ہو گئے ہیں ۔ٹیم کی جانب سے جنوبی افریقہ کے ریلی روسوو کو ریٹین کیا گیا تھا ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈائمنڈ میں محمد وسیم جونیئر ، جیسن روئے ، ہرسانگا، گولڈ کیٹگری سے محمد حسین، ابرااحمد، سرفراز احمد، اور سلور کیٹگری میں ول سمید کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔