طورخم بارڈرٹرمینل پر کسٹم اور فورسز نے افغانستان سے پاکستان آ نے والی گاڑی سے دوران چیکنگ پیاز سے بھری بوریوں سے جدید امریکی ہتھیار برآمد کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈرٹرمینل پر افغانستان سے آنے والی گاڑی سے دوران چیکنگ پیاز سے بھری بوریوں سے جدید امریکی ہتھیار برآمد کرکے افغان ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس سے دوران تفتیش اہم انکشافات متوقع ہیں۔
حکام کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحہ میں جدید امریکی ساختہ ایم فور، کلاشنکوف، میگزین، مختلف نوعیت کی ہزاروں گولیاں، امریکی رائفل گرنیڈ، نائٹ ویژن سائیٹس اور لیزر بیم شامل ہیں۔
اسلحہ کی برآمدگی افغان عبوری حکومت کا اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کے دعووں پرسوالیہ نشان ہے۔ پاکستان افغانستان سے توقع رکھتا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے اور غیر قانونی ہتھیاروں کی سمگلنگ کو روکے۔