پاکستانی قوم دشمنان وطن کو للکارتے ہوئے یہ پیغام دے رہی ہے کہ " ہمارے حوصلے، جرأت مندی اور ہماری قربانیاں تمہاری ہر سازش سے بڑی اور مضبوط ہیں"۔
قوم ان دشمنوں سے کہتی ہے کہ " یہ جو مذہب کا لبادہ تم نے اوڑھ رکھا ہے اسکے پیچھے چھپے بد نما چہرے ہیں ان کو ہم خوب جانتے ہیں" تم مسلمان ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہو اور اپنے ہی لوگوں کا گلہ کاٹتے ہو اور مذہب کے نام پر دام بھی وصول کرتے ہو" یہ کونسا مذہب ہے جسکے نام پر بندوق اٹھاتے ہو اور تباہ کاریوں کا باعث بنتے ہو؟
"میرے بزدل دشمن، میرے وطن کے بہادر سپوتوں کو تو موت بھی ڈرا نہیں سکتی جنکی قربانیوں پر ملک کا ستون کھڑا ہے"۔ تم جن بچوں کو اپنے گھناؤنے مقاصد میں استعمال کرتے ہو کل یہی تمہارے برے عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنیں گے" میرے دشمن میری بستی کا ہر اک جوان وفا کا پیکر ہے جسکو اپنی مٹی اپنی جان سے بھی زیادہ پیاری ہے۔