ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑی تو ترکیہ یورپی یونین سے راہیں جدا کرلے گا۔
یورپی یونین نے حالیہ دنوں میں ایک بار پر پھر انسانی حقوق کا بہانہ بنا کر ترکیی کو مستقبل قریب میں یونین کا حصہ بنانے کے امکان کو رد کیا۔
ایک صحافی نے ترک صدر سے سوال کیا جس پر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ان کی رائے بہت واضح ہے، یوپی یونین کے اقدامات پر گہری نظر ہے، جو ترکیہ کو دور کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر ضروری پڑی تو یورپی یونین سے راہیں جدا کرلیں گے۔
واضح رہے کہ ترکیہ طویل عرصہ سے یورپی یونین کا حصہ بننے کیلئے کوشاں ہے تاہم یورپی یونین کی جانب سے سخت شرائط کے باعث اب تک اسے کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔