سماء ٹی وی کے شو '' حد کر دی " میں اینکرمومن ثاقب کیساتھ پاکستانی معروف اداکارہ غنا علی نظر آئی ہیں جہاں انہوں نے اپنے سسرال کے ساتھ اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کی ہے۔
اداکارہ غنا علی کا کہنا تھا کہ میرے سسرال والوں کا سلوک عام تھا عام طور جیسے سسرال والے جیسا برتاؤ کرتے تھے وہی سلوک کرتے تھے تاہم میں اور میرے شوہر نے خاموشی اختیار کی اور صحیح وقت کا انتظار کیاہم نے ان پر اعتماد کیا۔ ہم پرسکون رہے اور اب ہمیں واقعی اپنے صبر کا پھل مل گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے تکلیف ہوئی کہ میری بیٹی یہ کمنٹس پڑھے گی مجھے اس کے لیے بھی تیاری کرنی ہے حقیقت کوئی نہیں جانتا درد میں مبتلا لوگ ہی حقیقت جانتے ہیںلوگ صرف باتیں کرتے ہیں۔
انہوں نے مداحوں کو مزید پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میں لوگوں کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ ایک بار جب آپ شادی کر لیں تو آپ کو ہمیشہ اس رشتے میں رہنا ہے۔ ہمیں وہی کرنا چاہیے جیسا کہ ہمارے والدین نے رشتوں میں کیا ہمیں کبھی بھی طلاق کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے۔ ایک بار جب آپ شادی شدہ زندگی میں داخل ہو جائیں تو آپ کو اس میں رہنا چاہیے اور اسے کام کرنے کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے۔
خیال رہے کہ غنا علی کی شادی عمیر گلزار سے ہوئی ہے جو پہلے سے شادی شدہ اور ایک بیٹے کا باپ ہے۔ غنا علی کو ان سے شادی کے بعد کافی عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگوں نے اس پر زندگی میں آباد ہونے کے لیے گھر کو برباد کرنے کا الزام بھی لگایا۔