امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ چینی ہیکرز نے ایک سال کے دوران دو درجن سے زائد امریکی تنصیبات پر سائبر حملے کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چینی فوج سے منسلک ہیکرز نے کئی پاور گرڈز۔ بندرگاہوں اور گیس پائپ لائنوں کو نشانہ بنایا۔ ہیکرز امریکا سے باہر موجود تنصیبات پر بھی مسلسل حملے کرتے ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ہیکرز کا مقصد ہنگامی صورتحال میں امریکی میں افراتفری پھیلانا ہے۔