سعودی حکومت نے عمار ت ، دکان یا فلیٹ سمیت کو ئی پراپرٹی کرائے پر دیتے وقت حکومت کے ’ ایجار سسٹم ‘ میں کرائے نامے کو رجسٹر کروانا لازمی قرار دیدیا ہے اور آئندہ ماہ جنوری 2024 سے کرائے کی ادائیگی صرف اسی پورٹل کے ذریعے کرنا ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ ایجار پورٹل کے سوا کسی بھی ذریعے سے کرائے کی ادائیگی ناقابل قبول ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پابندی کرایہ جات کے سلسلے میں مالیاتی لین دین کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے لگائی گئی ہے۔ریئل سٹیٹ جنرل اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ ’ایجار پورٹل کے ذریعے کرائے کی ادائیگی دھوکے بازی کا دائرہ محدود کرے گی۔ اس پر پابندی کی صورت میں ثالثوں کی طرف سے ناجائز فائدہ اٹھانے والی صورتحال ختم ہوجائے گی۔
ریئل سٹیٹ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایجار پورٹل کے آغاز سے اب تک آٹھ ملین کرائے کے معاہدوں کی رجسٹریشن کرائی گئی ہے۔ایجار سسٹم میں سعودی عرب کے 160 سے زیادہ شہر اور کمشنریاں شامل ہیں۔ قانون کے مطابق کسی بھی فلیٹ، عمارت، دکان یا دیگر جائیداد کو کرائے پر دیتے وقت حکومت کے ’ایجار‘ سسٹم میں کرائے نامے کو رجسٹر کرنا لازمی ہے۔