ایشیا کپ میں انجری کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کے داٸیں بازوں میں انجری ہے، ابتداٸی رپورٹس کے مطابق نسیم 6 ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہوسکتے ہیں۔ نسیم بھارت کے خلاف میچ میں کندھے میں درد کے باعث میچ چھوڑ کے چلے گٸے تھے۔
یاد رہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بھارت کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے انکے کندھے میں چوٹ آئی تھی، ٹیم کے میڈیکل پینل کی جانب سے ان کی نگرانی جاری ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت کے شہر احمد آباد میں انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ کے میچ سے شروع ہوگا، ورلڈ کپ بھارت کے 9 مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا جن میں حیدر آباد، دھرم شالہ، دہلی، چنئی، لکھنو، پونے، بنگلورو، ممبئی اور کولکتہ کے میدان شامل ہیں۔