الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ہم عوام پاکستان پارٹی نےانتخابی نشان بلے کیلئے درخواست جمع کرادی۔
رپورٹس کے مطابق ہم عوام پاکستان پارٹی نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد میں ناکام رہی ہے،بلےکا انتخابی نشان خالی ہے،کسی پارٹی نے بلےکا انتخابی نشان نہیں مانگا،تمام رجسٹرڈجماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ ہو چکے ہیں۔
imgtopdf_1112231704036 by Farhan Malik on Scribd
درخواست کے متن میں لکھا گیا کہ ہماری جماعت کو ابھی تک کوئی انتخابی نشان الاٹ نہیں ہوا۔بلے کا انتخابی نشان ہم عوام پاکستان پارٹی کو الاٹ کیا جائے،درخواست چئیرمین ہم عوام پاکستان پارٹی امجدچودھری کی طرف سےدائرکی گئی۔