سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق ریفرنس کی سماعت کل ہوگی۔ پیپلز پارٹی نے کیس کی براہِ راست نشریات کے لیے متفرق درخواست دائر کر دی۔
بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دائر درخواست کے مطابق ذوالفقار بھٹو کو ایک قتل کی سازش کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی۔ سابق وزیراعظم کو پھانسی دے دی گئی لیکن ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے۔
سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ کیس کی سماعت براہِ راست نشر کرنے کی اجازت دی جائے۔ ذوالفقارعلی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کل ہوگی۔