پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، 10 دسمبر کو افغانستان واپس لوٹنے والے افغان باشندوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
تفصیلات کے مطابق 10 دسمبر کو مزید ایک ہزار 930 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، افغان شہریوں میں 465 مرد، 376 خواتین اور 1089 بچے تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے 68 گاڑیوں میں 169 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق افغانستان لوٹنے والے افغان باشندوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
🚨 Update on Afghan Repatriation
— SAMAA TV (@SAMAATV) December 11, 2023
On December 10, 2023, 1,930 Afghans (465 men, 376 women, and 1,089 children) departed.
The total count now stands at 423,031, with ongoing returns.
Today, 169 families in 68 vehicles made the journey back.#SamaaTV #Afghanistan #Pakistan pic.twitter.com/AtUoITkzId
غیر قانونی افراد کے انخلاء پر عوامی ردعمل
واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وجہ سے کراچی میں اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومتِ پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔
قانونی افراد کے انخلاء پر رد عمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی اپنے وطن واپسی کے حکومتی فیصلوں سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں، آرمی چیف کے مثبت اقدامات سے ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔
With a significant population of illegal residents, #Karachi faced issues like #smuggling and #extortion.
— SAMAA TV (@SAMAATV) December 11, 2023
Resident highlights the economic impact, saying, "Evacuating illegal individuals is curbing smuggling and fostering demand for local goods nationwide".#SamaaTV pic.twitter.com/ln1VFS1BTd
عوامی حلقوں کے مطابق سیاست چمکانے والوں اور ملک دشمن عناصر سے یہ بات ہضم نہیں ہورہی کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، غیر قانونی افراد کی وجہ سے کراچی میں اسمگلنگ بہت عام تھی، اب ان کے انخلاء سے ملک میں مقامی اشیاء کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔