پاکستان سے 14 ویں ساوتھ ایشن گیمز کی میزبانی واپس لیے جانے کا خدشہ پیدا ہو گیاہے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق اس بارے میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ ساوتھ ایشن گیمز مارچ 2024 میں ہونے ہیں لیکن امکان ہے کہ گیمز کی میزبانی سری لنکا کو دے دی جائے ۔
پی او اے کا کہناتھا کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے گیمز کی مزبانی کیلئے ابھی تک رسپانس نہیں دیا ہے ۔
واضح رہے کہ بھارت بھی گیمز کی میزبانی کیلئے سری لنکا کی سپورٹ میں کھڑا ہو گیاہے اور دوسری جانب سری لنکن سپورٹس منسٹر نے بھی میزبانی کیلئے اپنے حکام کو تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
یاد رہے کہ ساوتھ ایشین گیمز کی میزبانی پاکستان کو 2019 میں دی گئی تھی ، ساوتھ ایشین گیمز پہلے 2021 میں ہونے تھے لیکن کورونا کی وجہ سے میزبانی 2023 اور پھر بعدازاں 2024 میں پاکستان کو دی گئی ۔