مستونگ میں ایف سی اور کسٹم نے اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پچیس گاڑیاں پکڑلیں ٹرانسپورٹرز نے قومی شاہراہ پر دو مقامات پر احتجاج شروع کردیا۔
رپورٹس کے مطابق ایف سی اور کسٹم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی سامان سے لوڈ پچیس گاڑیاں پکڑ لیں۔ کارروائی کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے قومی شاہراہ پر دشت میں لکپاس ٹول پلازہ اور تیرامیل کے مقام پر قومی شاہراہ کو بلاک کردیا۔
تین گھنٹے سے زائد وقت ہوگیا، کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ سبی روڈ بلاک ہےگاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں سخت سردی میں شہری پریشانی سے دوچار ہیں مظاہرین کا اسمگلنگ کا سامان اور گاڑیاں واپس کرنے کا مطالبہ ہے۔