پی پی انٹرا پارٹی الیکشن میں حسن ابراہیم خان جموں کشمیر کےدوبارہ صدرمنتخب ہوگئے
رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں حسن ابراہیم خان جموں کشمیر کےدوبارہ صدرمنتخب ہوگئےآ فتاب عالم خان مرکزی جنرل سیکرٹری بن گئے۔
جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کےانٹراپارٹی الیکشن پریس کلب راولپنڈی میں ہوئےجنرل کونسل کےدوسوسات میں سے ایک سوسینتالیس ووٹ ڈالےگئے، پانچ ووٹ مسترد ہوئے۔
نومنتخب صدرحسن ابراہیم نے ایک سوانیس جبکہ سیکرٹری آفتاب عالم خان نےاٹھہتر ووٹ حاصل کئے۔ انٹرا پارٹی انتخابات کےبعدنو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری بھی ہوگئی۔