محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بہت زیادہ بارشیں نہ ہونے کی پیشگوئی کردی۔
دسمبرمیں موسم اور بارشوں کےحوالے سےمحکمہ موسمیات نےسما سےخصوصی گفتگو میں کہا دسمبرمیں بارشوں کے ایک یا دو اسپیل آسکتے ہیں،فوگ یا اسموگ میں کمی نہیں آئے گی۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ کچھ عرصے سےدسمبر میں معمول سے کم بارشیں ہو رہی ہیں۔صبح کےدرجہ حرارت میں کولڈ ونڈ کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہو رہی ہے،آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزیدکم ہوگا۔
ملک میں خشک سردی نے ڈیرے جما رکھے ہیں اور ہرکوئی بےصبری سے بارشوں کی امید لگائے بیٹھا ہےلیکن بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے میں ہی نہیں آ رہا۔ خشک سردی کی وجہ سے نزلہ زکام کے امراض میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔