کوئٹہ میں جائیداد کے تنازعے پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی اور دو بھتیجوں کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شہر کے معروف بازار لیاقت بازار کے فاران ہوٹل میں پیش آیا جہاں حمیداللہ کاسی اور دیگر نے فائرنگ کرکے ملک نصیب اللہ کاسی اور ان کے دو بیٹوں فرید کاسی اور سنگین کاسی کا زخمی کردیا زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا
اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ٹراما سینٹر کے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہناہے کہ جائیداد کے تنازعے پر نصیب اللہ کاسی اور حمیداللہ کاسی کے درمیان جھگڑا ہوا اس دوران حمیداللہ نے فائرنگ کرکے نصیب اللہ اور ان کے دوبیٹوں کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فاران ہوٹل میں ملک نصیب اللہ کاسی نے اپنا دفتر قائم کررکھا تھا ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔