سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقررہوگئی ہیں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی درخواست پر سماعت بھی آئندہ ہفتے ہوگی۔
فوجی عدالتوں سے متعلق فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت تیرہ دسمبر کوہوگی۔ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ سماعت کرے گا۔ انٹراکورٹ اپیلیں وفاقی حکومت،وزارت دفاع اور صوبائی حکومتوں کی جانب سےدائرکی گئی ہیں۔ اسی طرح سپریم جوڈیشل کونسل میں جاری کارروائی کیخلاف جسٹس مظاہر نقوی کی درخواستوں پر سماعت پندرہ دسمبر کو ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کی درخواستوں پر بھی سماعت 15دسمبر کو ہوگی ،جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو چیلنج کر رکھا ہے۔