فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ غاصب فوج کے خلاف کئی محاذوں پر شدید لڑائی جاری ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کیخلاف حماس کی مزاحمت میں کوئی کمی نہیں آئی اورہتھیار ڈالنا ہماری ڈکشنری میں ہی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجاہدین نے تین دن میں بہتر اسرائیلی بکتربند گاڑیوں اور ٹینکوں کو تباہ کیا۔
اسامہ حمدان نے اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ ریاض سمٹ کے اعلامیہ پر عمل درآمد کروائیں۔