لاہورسمیت پنجاب میں سردی بڑھتے ہی ڈینگی بخار کے مریضوں میں کمی آنا شروع ہوگئی۔ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے بھرمیں چونسٹھ ڈینگی کےمریض رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں رواں برس ڈینگی بخارمریضوں کی تعداد چودہ ہزار سے زائد ہوگئی۔گزشتہ روزلاہور سے ڈینگی بخارکے اکتیس مریض سامنے آئے۔لاہور میں رواں برس ڈینگی بخارکے مثبت مریضوں کی تعداد چھ ہزارسات سوانیس ہوگئی۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی سے ڈینگی بخار کے دومریض رپورٹ ہوئے۔گوجرانوالہ سے نو،ملتان سے چھ مریض سامنے آئے۔فیصل آباد سے بھی چھ مریض رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے کے اسپتالوں میں اسوقت ڈینگی بخارکے اڑتالیس مریض زیرعلاج ہیں جب کہ لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے چھبیس مریض داخل ہیں۔