وزارت داخلہ نے پاسپورٹ پرنٹنگ میں تاخیرکی خبریں بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردی ہیں۔
وزارت داخلہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے پاسپورٹ پرنٹنگ میں تاخیرکی خبروں کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں، محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ معمول کےمطابق پاسپورٹ کااجراءکررہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے پاسپورٹ کیلئےدرکارلیمینیشن پیپرکا بڑی مقدار میں انتظام ہوچکا، آج بھی ایک بڑی کھیپ محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کوموصول ہوجائےگی، لیمینیشن پیپرکی دستیابی سےپاسپورٹ کےاجراءکاعمل مزید تیزبنایاجاسکےگا ۔
وزارت داخلہ کے مطابق سوشل میڈیا پرپاسپورٹ کی پرنٹنگ میں تاخیرکی جھوٹی خبروں سے مذموم عناصربے چینی پھیلا کرمالی استحصال کرنا چاہتے ہیں ۔